17 اپریل، 2017، 5:34 PM

افغانستان میں امریکی حملے میں 4 پاکستانی داعشی بھی ہلاک ہوئے

افغانستان میں امریکی حملے میں 4 پاکستانی داعشی بھی ہلاک ہوئے

رواں ہفتے افغانستان کے صوبے ننگر ہار میں امریکہ کی جانب سے داعش کے ٹھکانے پر گرائے گئے سب سے بڑے غیر جوہری بم کے حملے میں ہلاک ہونے والے 94 وہابی دہشتگردوں میں 4 پاکستانی داعش کمانڈر بھی ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ رواں ہفتے افغانستان کے صوبے ننگر ہار میں امریکہ کی جانب سے داعش کے ٹھکانے پر گرائے گئے سب سے بڑے غیر جوہری بم کے حملے میں ہلاک ہونے والے 94 وہابی دہشتگردوں میں 4 پاکستانی داعش کمانڈر بھی  ہلاک ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق صوبہ ننگر ہار میں تعینات افغان سکیورٹی فورسز کی 201 کور کے عوامی امور کے سربراہ میجر شیرن نےامریکی فوجی اخبار کوبتایا کہ حملے میں ہلاک ہونے والے 94 وہابی دہشت گردوں میں 4 اہم داعشی کمانڈر تھے جن کا تعلق پاکستان سے تھا۔ افغانستان میں نیٹو فورسز اور امریکی فورسز کے کمانڈر جنرل جان کیلسن نے فروری میں کانگریس کو ایک سماعت کے دوران بتایا تھا کہ داعش کے بیشتر دہشت گرد کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے تعلق رکھتے ہیں۔ اب ٹی ٹی پی کے افغانستان میں متعدد کیمپ موجود ہیں۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کے اکثر وہابی مرد و حواتین داعش میں شامل ہورہے ہیں۔ القاعدہ، طالبان کے بعد داعش پاکستان کے لئے بہت بڑا خطرہ بن رہے ہیں۔ داعشیوں کو امیرکہ اور سعودی عرب کی کہیں در پردہ اور کہیں آشکارا مدد بھی حاصل ہے۔

News ID 1871869

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha